بھٹکل:30/جولائی (ایس اؤنیوز)سماج کا ہرایک فرد تعلیم کو ترجیح دے کر سماجی ترقی میں اپنا حصہ اداکرے ، کیونکہ تعلیم ہی کسی بھی سماجی ترقی کی علامت ہوتی ہے ۔ ان خیالات کااظہار موظف تحصیلدار وی ایم نائک نے کہی۔
وہ یہاں اتوار کو آسارکیری نچل مکی شری وینکٹ رمن مندر ہال میں منعقدہونہار طلبا کے تہنیتی پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ دنیا میں سب سے بڑی دولت علم کی دولت ہے جس کو چھین لینا ممکن نہیں ہے، طلبا کٹھن محنت سے تعلیم حاصل کریں گے تو اس کا پھل ضرور ملے گا۔ انہوں نے سماج کے ذمہ داروں سے کہاکہ وہ سماج کا ایک ادارہ بنائیں جس کے تحت فنڈ جمع کر طلبا کو اعلیٰ تعلیم دلانے میں بھر پور مدد کریں، جس کے لئے میں خود اپنی طرف سے 1لاکھ روپئے بطور عطیہ دینےکا اعلان کیا۔ ہیسکام معاون انجنئیر منجوناتھ نے خطاب کرتے ہوئے طلبا کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھنےکے لئے ضروری صفات اور خصوصیات پر روشنی ڈالی۔ ایم کے نائک، ڈی بی نائک، ایل ایس نائک نے بھی موقع کی مناسبت سے خطاب کیا۔ مندرانتظامیہ کے صدر ایم آر نائک نے پروگرام کی صدارت کی۔ کے آر نائک نے رپورٹ کی خواندگی کی، شری دھرنائک ، راجیش نائک، موہن نائک، ایم کے نائک موجود تھے۔ ستیش نائک نے استقبال کیا تو منجوناتھ نائک نے نظامت کی وینکٹیش تلگوڈ نے شکریہ اداکیا۔